دُختِ کرام — Page 52
۴۰ چاہتا ہوں، لیکن رشتہ کرنے سے پہلے تمہیں سوچ لینا چاہیئے کہ یہ بہت ہی مشکل مرحلہ ہے کہ جس میں سے تم گذرو گے اگر تم پورا حسین سلوک کر سکو گے اور اپنے آپ کو اپنی بیوی کے برابر نہیں سمجھو گے بلکہ الہ تعالیٰ کا محض فضل سمجھو گے تب اس امر کا نیہ کر لو ورنہ میں ڈرتا ہوں کہ کسی ابتلاء میں نہ پھنس جاؤ۔اور مجھے نصیحت کی کہ اپنے آپ کو ان کے برابر نہ سمجھنا مجھے چونکہ پہلے خواب آچکا تھا اور اس سے بڑھ کر میری خوش قسمتی کیا ہوسکتی تھی کہ میرا رشتہ حضور کے ہاں ہو میں نے والد صاحب کی تمام شرائط کو مانتے ہوتے ہاں کہدی اور بہت سوچ بچار اور استخارہ کے بعد یہ رشتہ ہو گیا۔۔۔۔۔۔۔۔رشتہ کے سلسلہ میں خط و کتابت حضرت سیدہ کے رشتہ کے سلسلہ میں حضرت نواب محمد علی خان صاحب نے اپنے بیٹے حضرت نواب محمد عبداللہ خان صاحب سے جو خط و کتابت کی اس کے اہم حصے درج کئے جاتے ہیں۔یا اپنی سلمکم اللہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحت اشد و برکاته میں چاہتا ہوں کہ تمہا را رشته امتہ الحفیظ - حضرت مسیح موعود علیه السلام کی صاحبزادی سے ہو اور مجھ کو اس لیے یہ تحریک ہوتی ہے کہ اس وقت میں تم کو نیا دیکھتا ہوں کہ دوسرے بھائیوں کی نسبت تمہیں دین کا شوق ہے اور