دُختِ کرام

by Other Authors

Page 42 of 497

دُختِ کرام — Page 42

۳۰ خدا کے فضل سے حضرت مسیح موعود کی اولاد در اولاد بھی قابل رشک اوصاف کی حامل ثابت ہوتی۔اور تَرَى نَسْلاً بَعِيداً سے یہ امر بھی تو مترشح ہوتا ہے کہ دُور کی نسل بھی خدا کے فضل سے ایسی ہوگئی جو دنیا کے سامنے بطور نمونہ پیش کی جاسکے گی اور جن کے متعلق بڑے فخر کے ساتھ یہ کہا جا سکے گا کہ یہ ہیں حضرت مسیح موعود کے خاندان کے افراد کہ جو اپنی مثال آپ ہیں۔ولادت با سعادت حضرت سیده نواب امته الحفیظ بیگم صاحبه حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود علیہ السلام کی مبشر اولاد میں سے آخری وجود تھیں۔آپ کی ولادت با سعادت ۲۵ جون شاه بمطابق ۱۰ ربیع الثانی ۳۲۲ له هجری درہم ہاڑ سمت ) کو ہوئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کی ولادت کا تذکرہ اپنی خود نوشت ڈائری میں ان الفاظ میں کیا۔(عکس تحریر )