دُختِ کرام — Page 38
بشارتوں کے پورا ہونے میں روگ نہ بنے اور ہم سب خدا کے حضور سرخرو ہو کر حاضر ہوں آمین یا ارحم الراحمین " روز مکنون از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب) اور حضرت سیدہ مرحومہ کے ساتھ بھی اللہ تعالٰی نے ساری عمر وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لا يَحْتَسِبُ کا سلوک فرمایا۔اور حضرت مسیح موعود کے اس آسمانی خزانہ سے جو آسمان پر اللہ تعالٰی نے ان کے لیے رکھا ہوا تھا۔انہیں بھی حصہ ملتا رہا اور معجزانہ رنگ میں اللہ تعالیٰ نے آپ کے سارے کام کئے اور ساری ضرورتیں پوری ہوتی رہیں اور زندگی کے ہر مرحلہ میں آپ فائز المرام رہیں آپ کی زندگی میں بہت سے ایسے مواقع آتے کہ کوئی چیز موجود نہ تھی اور آپ نے اس کی خواہش کی تو اللہ تعالیٰ نے غیب سے اس کے سامان کر دیتے۔چھوٹی سے چھوٹی خواہش اور بڑی سے بڑی آرزو کی تکمیل اللہ تعالٰی نے کی۔خدا خود میبر سامان است ارباب توکل را اعلیٰ درجہ کا نیک نمونه حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی اولاد کے لیے درد و سوز اور آہ و زاری سے بھر پور متفرعانہ دعاؤں کے علاوہ اپنا پاک اور نیک نمونہ بھی ان کے لیے چھوڑا۔اور یہ درست ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ذریت طیبہ کے متعلق بے شمار وعدے کئے بشارتیں دیں جو اپنے وقت پر ایک اور