دُختِ کرام

by Other Authors

Page 440 of 497

دُختِ کرام — Page 440

۴۲۸ ہوگی۔کچھ عرصہ بعد میں ملاقات کے لیے حاضر ہوئی تو شکوہ کیا کہ خط میں ایڈریس کیوں نہ لکھا یہ ٹھیک ہے کہ میری طبیعت خراب رہتی ہے اور اکثر جواب نہیں دے سکتی۔دُعا تو سب لکھنے والوں کے لیے کرتی رہتی ہوں۔مگر جواب دینے کو دل چاہتا ہے مجھے خط تو صرف میرا نام اور ربوہ لکھنے پر مل جاتا ہے مگر باقی سب کو تو لکھنا چاہیئے۔پھر نصیحت کی کہ خطہ پیر ہمیشہ اپنا مکمل ایڈریس لکھو۔دنیا بھر میں پھیلی ہوئی جماعت کی ایک ادنی سی لڑکی کے لیے دُعائیں کرنا لاکھوں میں سے ایک عام انسان کو یاد رکھنا۔معجزاتی حافظے کی مالک خاص روحانی ہستیوں ہی کا خاصہ ہے۔میرے ایف اے اور چھوٹی بہن کے میٹرک کرنے کے بعد مزید تعلیم کا سلسلہ کچھ عرصہ کے لیے ابا جان کا تبادلہ ایسی جگہ ہو جانے کی وجہ سے جہاں کالج نہیں تھا۔منقطع ہو گیا اس دوران آپ سے ملاقات ہوئی تو نهایت شفقت آمیز ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے امی جان سے فرمایا آج کل تو لوگ اپنی بیٹیوں کو نہایت اعلیٰ تعلیم دلا رہے ہیں کم از کم انہیں بی اے تو کراؤ۔لڑکیوں کو فارغ نہیں رکھنا چاہیئے انہیں پڑھانا چاہیئے نہیں تو شادی کر دینی چاہیئے۔۔خدا تعالیٰ اپنے پیاروں کے منہ سے نکلی ہوئی بات کی بھی لاج رکھتا ہے گھر پہنچتے ہی اللہ تعالیٰ نے ایسا انتظام کیا کہ چھ ماہ کے اندر اندر ہم نے اپنی پچھلی کمی پوری کر لی اور اعلیٰ نمبروں میں چھوٹی بہن نے ایف اے