دُختِ کرام

by Other Authors

Page 439 of 497

دُختِ کرام — Page 439

۴۲۷ ناقابل فراموش یا دیں المحترقه ستاره مظفر صاحبہ مغلپورہ لاہور ) حضرت سیده امته الحفیظ بیگم صاحبہ کی مشفق ہستی ہر ایک کے لیے باعث رحمت تھی۔آپ سے ملنے والے آپ کی مبارک ہستی سے برکتیں حاصل کرتے۔نئی نسل کی تربیت کا کوئی لمحہ بھی ہاتھ سے جانے نہ دیتیں۔آپ کی زیارت کا موقع فضل عمر درس القرآن کلاس کے موقع پر اپنی ایک سہیلی کے ساتھ آپ سے ملاقات کے لیے جانے پر ملا۔حضرت سیدہ صاحبہ اُسے اچھی طرح جانتی تھیں مگر میری پہلی ملاقات تھی۔اس لیے اس سے پوچھا کہ یہ کون ہے تو اس نے سہیلی ہونے اور ہمارا آپس میں بہت پیار ہونے کی وجہ سے کہہ دیا یہ میری بہن ہے آپ نے غور کرنے کے بعد فرمایا۔کہ یہ تمہاری بہین نہیں لگتی۔صحیح رشتہ بتاؤ۔اس نے کہا میری سہیلی ہے اس پر فرمایا۔ہاں اب ٹھیک ہے ساتھ ہی فرمایا کہ جب تعلق پوچھا جائے تو صحیح رشتہ بتایا جائے۔اس مختصر سی ملاقات کے بعد خاکسارہ کا نام ہمیشہ یاد رکھا۔اس کے بعد دعا کے لیے خطوط لکھنے اور آپ کے شفقت بھرے جوابات ملنے کا سلسلہ جاری رہا۔ایک مرتبہ آپ کی طبیعت خراب تھی۔بچپس کی ناسمجھی میں دعا کے لیے خط لکھتے وقت اس خیال سے کہ خط ملنے پر گر دعا تو ہو جاتی ہے خط پر اپنا ایڈریس نہ لکھا کہ آپ کو جواب دینے میں دقت