دُختِ کرام

by Other Authors

Page 438 of 497

دُختِ کرام — Page 438

۴۲۶ لاق روہ اکثر مجھے لیلیٰ کی بیٹی کہا کرتی تھیں۔کیونکہ میں ان کے پاس رہا کرتی تھی ) خاریلی وہ سوٹ لے کر آئیں اور بیگم صاحبہ کو دیا۔انہوں نے بالکل خواب کی طرح مجھے پیار کیا اور سوٹ دیا۔جب وہ پیار کر رہی تھیں تو میں زیادہ رونے گئیں انہوں نے مجھے گلے کے ساتھ لگایا اور اپنے بابرکت ہونٹوں سے میری پیشانی کو چوما اور فرمانے لگیں کہ منظر ہی۔تمہاری بیٹی کیوں رو رہی ہے۔اس کو کہو کہ خدا اس کو بیٹا دے گا۔پھر جب میں نے سوٹ دیکھا تو وہ فاختی رنگ کا تھا۔فرمانے لگیں الیسا ہی رنگ تم نے خواب میں دیکھا تھا۔اللہ اللہ کیا یادداشت تھی۔پھر نہ فروری میں میرا بیٹا شعیب پیدا ہوا۔میں ربوہ تھی تو ایک دن فون کی گھنٹی بجی خالہ لیلی فون پر تھیں اور فون بڑی امی کی طرف سے ان کے کمرے سے کر رہی تھیں اور مجھے بیٹے کی مبارک باد دے رہی تھیں میں نے فون پر بڑی امی کی بڑی واضح آواز سنی آپ فرما رہی تھیں کہ لیلی با روبی کو میری طرف سے مبارک باد دو۔اور یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز تھا۔افسوس کہ آج وہ ہم میں نہیں مگر ان کی دھائیں۔برکتیں۔ان کی نصیحتیں اخلاق ، پیار، ہمدردی ہمیشہ زندہ رہیں گی۔) مصباح جنوری فروری شاه ) ر