دُختِ کرام

by Other Authors

Page 371 of 497

دُختِ کرام — Page 371

۳۵۹ صاحبہ سے بھی کتب منگوا لو وہاں قیام کے دوران اکثر نماز مغرب کے بعد سٹیٹ کے ملازمین میں سے ترنم سے پڑھنے والوں کو بلوائیں اور پردے کے پیچھے سے ان سے در تمین کلام محمود اور دیگر بزرگان کا کلام سنتیں۔میں اسٹیٹ کے کام سے میر پور خاص گیا تو میری اہلیہ کو بلا کر اسے نیا جوڑا لباس عنایت فرمایا اور اسے تاکید کی کہ نہا دھو کر یہ لباس ابھی پہن کر مجھے دکھاؤ اور فرمایا کہ شوہر جب باہر سے آتے تو مسکراتے ہوئے صاف ستھرے لباس میں اس کا استقبال کرنا چاہیئے۔ان کی نوازشوں کو کہاں تک بیان کردن افسوس کہ اب پر ال قدح بشکست و آن ساتی نماند افسوس کہ اک چراغ تھا نہ رہا ہے داغ فراق صحبت شب کی ملی ہوئی ، اک شمع رہ گئی تھی سو وہ بھی خموش ہے ان کی شفقتوں، نوازشوں اور ان کی یادوں کا سلسلہ توختم نہیں ہو سکتا وہ تو دل و دماغ میں اس طرح مستولی ہیں کہ کوئی کہتا رہے اور کوئی سنتا رہے لیکن سے ورق تمام ہوا اور مدح باقی ہے ؛ سفینہ چاہیتے اس بحر بیکراں کیلئے