دُختِ کرام

by Other Authors

Page 355 of 497

دُختِ کرام — Page 355

۳۳۳ مجھے دیکھنے آؤ تو کی زندگی کے مریض کو چھوڑ کر نہ آنا جب میں جاتی تو دریافت فرمائیں زیادہ مریض تو نہیں تھے " فرمائیں۔مجھے خیال ہوتا ہے کہ مریضوں کو میری وجہ سے تکلیف نہ ہو مجھے فرصت کے وقت دیکھنے آنا۔اگر مجھے کبھی جلدی ہوتی تو بھانپ جاتیں اور کہتیں، لگتا ہے کافی مریض چھوڑ کر آئی ہو۔میں بتائی کہ کون کیسی ہے تو دوسری بار اس کا حال ضرور دریافت فرماتیں کبھی نہ بھولتیں قومیت دعا کے کئی نشان آپ کی ذات سے وابستہ ہیں :- میرے بھائی حشمت کو کینسر تھا۔میں نے ذکر کیا۔دعا کی درخواست کی فرمایا فکر نہ کرو بالکل ٹھیک ہو جائے گا مجھے معالج ہونے کی حیثیت سے ڈر زیادہ تھا۔مگر وقت نے ثابت کر دیا کہ ان کی بات سچ نکلی۔میرے بھائی نعمت کی نوکری نہ تھی وہ پریشان تھا دُکا کے لیے میں نے اور علیم بھائی نے عرض کی دُعا کے بعد فرمایا اسے بہت اچھی نوکری بہت جلد مل جائے گی انشاء اللہ الیکن اسے کہنا دل لگا کر کام کرے نوکری کر کے چھوڑے نہ اسے بہت جلد اچھی نوکری مل گئی، لیکن کچھ عرصہ کرنے کے بعد اس نے چھوڑ دی کیونکہ بقول اس کے بچوں کے بغیر وہاں اسلام آباد میں اس کا دل نہ لگتا تھا۔ایسے لوگ جب ہم سے جدا ہوتے ہیں تو لگتا ہے وقت کی رفتار تم گتی ہے۔ہم گھرا جاتے ہیں کہ عظیم ہستی ہماری نظروں سے اوجھل ہوگئی لیکن ایسانہیں ہوتا اگر ہم نے زندگیوں میں ان ہستیوں سے خلوص و عقیدت کا رابطہ اور واسطہ رکھا ہو تو ان کے پر تو کی شعاعیں X - RAY کی طرح ہر دم منعکس ہو کر ہمارے شعور زندگی کو ہم پر واضح کرتی رہتی ہیں اور ہم اپنے اندر چھپی ہوئی آلودگی اور