دُختِ کرام

by Other Authors

Page 345 of 497

دُختِ کرام — Page 345

۳۳۳ انٹرنس کا تھا۔پر سات ماہ میں تیاری کرنا مجھے تو بہت دو بھر حلوم ہوتا ہے۔اقلیا دوسرے سال دونگی۔امید ہے آپ اور ممانی صاحبہ و بچگان بالکل بخیریت ہونگے۔قادیان میں تو گرمی بہت ہوگی کیونکہ سری نگر بھی کافی سے زیادہ گرم ہے۔میری طرف سے مکرمہ نانی اماں صاحبہ و عمانی صاحبہ کو سلام کہ دیجئے۔بچوں کو پیار خصوصاً مسعود کو وہ مجھے بہت پیارا لگتا ہے۔نصیرہ بیگم کو بھی سلام کہہ دیں۔منصورہ بھی ان کو اور آپ کو سلام کے بعد مبارکباد کہتی ہیں۔و السلام خاکساره امته الحفيظ یہ دوسرا خط حضرت دخت کرام نے اپنی چھوٹی ممانی حضرت سیدہ اتم داور صاحبہ بیگم حضرت میر محمد اسحاق صاحب مرحوم کو ۲۵ جون ۱۹۳۲ کو قادیان سے لکھا: