دُختِ کرام

by Other Authors

Page 337 of 497

دُختِ کرام — Page 337

۳۲۵ دستی دے دیں گے۔شامی کو انشاء اللہ خیر رہے گی یہ بخار کسی اور وجہ سے ہے اُسے سمجھاؤ گھبراؤ نہیں یہ اتبلا۔انسان کی اصلاح اور بہتری کے لیے آتے ہیں۔نوکری بھی چلی جاتے تو پھر بھی فکر نہ کرے انشاء اللہ اس سے بہتر سامان ہو جائیگا لیٹے لیٹے دُعائیں پڑھتا رہے اور صدقوں سے اللہ پر توکل کرے اُسے قادر مطلق جان کر ، تو وہ انسان کو کبھی ضائع نہیں کرتا۔اپنا دل نہیں چھوڑنا چاہیتے۔یہ ایمانی کمزوری ہے اللہ تعالیٰ دیکھ رہا ہے سن رہا ہے گھبرانے کی کیا بات ہے تمہارے آبا تو مجھے تسلیاں دیا کرتے تھے۔مرد ہے اپنا دل مضبوط کرے اس طرح تو دل پر خدا نہ کرے بُرا اثر نہ پڑ جائے اللہ تعالیٰ حافظ و ناصر ہو اس (شامی ) کے سامنے کوئی پریشان چہرہ نہ بنائے نہ پریشان بات کرنے معمولی باتیں بھی نہ ہونا چاہتیں۔ہلکی مہنسی مذاق کی باتیں ہوں دعاؤں کی کتاب دے دو خود بھی پڑھو اسے بھی پڑھاؤ۔صدقہ ضرور کرتی رہو۔میں بھی کر رہی ہوں۔۔۔یہ 194 ۲۲ نومبر ۱۹ میری پیاری ہے بی۔السلام علیکم سالگرہ مبارک ہو اللہ تعالی زندگی کا نیا سال ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔