دُختِ کرام — Page 325
۳۱۳ کسی پر بوجھ بننا انتہائی شاق تھا۔mgmt we of اولاد کے لیے بڑی شفیق ماں تھیں وفات کے بعد جو وصیت نکلی اس میں ایک ایک بچے کا انتہائی پیار سے ذکر کیا ہر بچے کی فرداً فرداً دلجوئی کی ہے اور ان کی خدمتوں کا اعتراف کیا ہے۔۔۔۔پاکستان سے ہم صرف انگلستان کے ارادے سے چلے تھے، لیکن اس سفر میں خدا تعالیٰ کی تائید و نصرت کے بے شمار واقعات سامنے آتے۔اللہ تعالیٰ خود ہی ایسے سامان پیدا فرماتا چلا گیا کہ زیورک، ڈنمارک، ہالینڈ جرمنی فرانس ہر جگہ جانے کا موقع ملا۔فرانس کا سفر تو بھائی مظفر رصاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب ) کا مرہون منت ہے۔امی کی سیر کی خواہش دیکھ کر بھائی مظفر نے فرانس کی ایمبیسی میں اپنے ایک دوست جوان دنوں انگلستان آئے ہوئے تھے۔ان کے ساتھ ہمارا پروگرام بنوایا۔سید دونوں میاں بیوی انتہائی شریف اور خاندانی لوگ تھے۔امی کو انتہائی عزت و احترام سے اپنے گھر رکھا۔پردے کا بھی پورا احترام کیا۔ان کے گھر ان دنوں ان کی ایک اور عزیز بھی جو