دُختِ کرام — Page 299
۲۸۷ معاً بعد اتی کی طبیعت بگڑ گئی۔ملازمہ نے ہمیں اطلاع دی ہم لوگ فوراً کرو میں پہنچے تو دیکھا کہ امی کو سانس کی تکلیف تھی۔میرا بھائی پاشا موٹے کر ڈاکٹر صاحب کو لینے چلا گیا۔مگر میری امی نے تو کسی کا انتظار نہ کیا صرف شاید دو تین منٹ گے اور امی آخری سانس لے کر اپنے پیارے مولا کے حضور حاضر ہو گئیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی لخت جگر آپ کی مقدس پنجاڑی کا آخری ہوتی وہ انتہائی با برکت وجود ہمیشہ ہمیش کے لیے ہم سے جُدا ہو گیا انا للہ وانا إليه راجعون۔ملانے والا ہے سب سے پیارا اسی پر اسے دل تو جاں فدا کر اللہ تعالٰی نے ماں کا رشتہ ہی ایسا بنایا ہے کہ خواہ بچے عمر کے کسی دور میں ہوں ماں سے ان کی انسیت اور پیار کبھی ختم نہیں ہوتا اور یہ رشتہ ایسا ہے کہ جس کے سامنے دنیا کے تمام تر جذبے چاہتیں اور رشتے جھوٹے گئے ہیں۔ویسے بھی اپنی چھوٹی چھوٹی خوشیوں اور تکلیف کے وقت صرف ماں باپ کی ہی ضرورت محسوس ہوتی ہے اور یہ کمی اب ہمیشہ محسوس ہوگی۔اسے جانے والی پیاری ہستی تجھے اپنے مولا کا بے حد اور بے حساب پیار اور پھر اپنے پیاروں کا پیار نصیب ہو۔اللہ تعالیٰ تا ابد تجھے اپنی رحمتوں اور فضلوں کے ساتے میں رکھے۔آمین اسے خدا۔میرے پیارے خدا۔ہمیں اپنی پیاری اتھی اور ابا جان کی