دُختِ کرام — Page 292
۲۸۰ ان کے کاروبار کے لیے کر رہی تھی۔اور مجھے خواب یہ آیا ہے حضرت ماموں جان نے ان یہ نے ان کو کہا کہ یہ خواب تو تمہاری دعاؤں کا جواب ہے۔اگر تمہارے پاس ہوگا تو تم تکلیفات میں پڑو گی۔اس کا مطلب ہے کہ انشاء اللہ میاں عبداللہ خان کا کام بہت اچھا ہو جائے گا اور حضرت اماں جان اور امی کی دعاؤں سے اس سال اللہ تعالیٰ نے میرے ابا جان کو بہت منافع عطا فرمایا۔اور میرے ابا جان اور امی نے ہمیشہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس تنبیہ کا بہت ہی خیال رکھا۔اور میں نے اپنے ابا جان اور امی کو ہمیشہ ہی سادگی پسند دیکھا کبھی غریب اور امیر کا فرق نہیں کیا۔اور انہوں نے ہمیشہ ہر قسم کے بے جا اسراف سے نفرت کی۔میری اتمی کی شادی چونکہ چھوٹی عمر میں ہی ہو گئی تھی اور اس وقت تعلیم کا بھی اتنا رواج نہیں تھا۔مگرافی کو علم کا بہت شوق تھا اور بے حد ذہین تھیں انہوں نے اپنے شوق سے ہی میٹرک اور ایف اے کا امتحان پاس کیا اور امی کے اس شوق میں میرے منجھلے ماموں جان نے بھی ان کا پورا ساتھ دیا اور ان کی مدد کرتے رہے۔امی جان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا بھی بہت مطالعہ کرتی تھیں۔جو بھی کتاب نئی چھپتی تھی وہ ضرور خرید تی تھیں اور ان تمام کتابوں کو زیر مطالعہ رکھتی تھیں۔امی بچوں کے لیے ایک بہت ہی محبت کرنے والی اور ان کی ہر قسم کی تربیت کرنے والی ماں تھیں۔امی نے اپنی زندگی میں اپنے سب پیاروں کو رخصت ہوتے دیکھا اور بڑے حوصلہ سے یہ سب برداشت کیا۔آخرمی