دُختِ کرام

by Other Authors

Page 290 of 497

دُختِ کرام — Page 290

غرضیکہ میری امی میں بہت ہی خود داری تھی۔وہ ایمان اور ایقان میں غیر متزلزل ہستی تھیں وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام دوخت کرام کی حقیقی تصویر تھیں۔وہ بے حد پاک سیرت اور پاک صورت تھیں۔امی کو امامت کا بے حد احترام تھا۔سیدی بڑے ماموں جان ر حضرت خلیفہ مسیح الثانی تو ویسے ہی علاوہ امام جماعت کے امی کے لیے بڑے بھائی ہونے کی وجہ سے باپ کی جگہ تھے۔اس کے بعد سیدی حضرت بھائی جان احضرت مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ المسیح الثالث ) تو امی سے چند سال چھوٹے تھے۔مگر ہمارے موجودہ امام سیدی حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ مسیح الرابع ایدہ اللہ تو ائی کے بچوں سے بھی چھوٹے تھے۔مگر جب اللہ تعالیٰ نے ان کو یہ منصب عطا کیا تو امی جان کے لہجے میں ان کے لیے بے حد ادب و احترام پیدا ہو گیا۔اور ہیں بھی ہمیشہ یہی نصیحت کی کہ ساری برکتیں امام وقت کی اطاعت میں میں اور ان کا ہر حکم تمہارے لیے عبادت ہے۔اتی کو آپ سے بہت پیار تھا اوراقی کی شدید خواہش تھی کہ کاش وہ زندگی میں آپ سے مل سکیں مگر حالات نے جو دوریاں پیدا کردی تھیں وہ ہما رے بس سے باہر تھیں۔شادی کے وقت امی کی عمر بہت چھوٹی تھی اور پھر اوپر تھے ہم تین بہن بھائی پیدا ہو گئے اس وقت میرے ابا جان کا ذاتی کام کوئی نہ تھا اور ان کا مستقبل ابھی بنا نہ تھا۔اور ہم سب مالیر کوٹلہ میں اپنے