دُختِ کرام

by Other Authors

Page 255 of 497

دُختِ کرام — Page 255

پیکرا وصاف حمیده حضرت سیده مرحومہ کی بڑی بیٹی محترم سیدہ آمنہ طیبہ صاحبہ بیگم حضرت صاجزادہ مرزا مبارک احمد صاحب نے اپنی والدہ ماجدہ کی با برکت زندگی کے بعض پہلوؤں کو اس طرح اُجاگر کیا :- سب سے پہلے تو میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں جس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیٹی یعنی حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کو ماری ماں بنایا۔اللہ تعالے ہم سب بہن بھائیوں کو توفیق عطا فرماتے کہ ہم بھی اس احسان کے بدلے میں جو فرائض اور ذمہ داریاں ہم پر عائلہ ہوتی ہیں ان کو پورا کرنے والے ہوں اور ہمارا کردار اور ہمارے افعال ان کے نیک نمونے کے مطابق ہوں۔امی جان کی شخصیت کے اتنے پہلو ہیں کہ مجھے اپنے خیالات اکٹھے کرنا مشکل لگ رہا ہے۔شاید میں ان پر پوری طرح روشنی نہ ڈال سکوں۔بحیثیت بیوی سب سے پہلے تو میں اتنی جان کے متعلق بحیثیت بیوی کچھ لکھنے کی کوشش کروں گی جہاں تک میں اتنی جان کو بحیثیت بیوی دیکھتی ہوں تو آپ نہایت ہی محبت کرنے والی۔نہایت گرا خیال رکھنے والی بیوی تھیں جو