دُختِ کرام

by Other Authors

Page 231 of 497

دُختِ کرام — Page 231

۲۱۹ امله الحفیظ بیگم صاحبہ نے بے مثال خدمت کا نمونہ دکھایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ حضرت اماں جان کی بہت پیاری بیٹی اور سب بہن بھائیوں کی بہت لاڈلی بہن نہیں حضرت فضل عمر نے آپ سے بیٹیوں کی طرح محبت کی آپ نے قرآن مجید ختم کیا تو آپ کی آمین لکھی جس میں خدا تعالے احسانوں کا ذکر کرتے ہوتے آپ نے اپنے بہن بھائیوں کے لیے عظیم دکھائیں کیں۔۔۔۔۔تاریخ گواہ ہے کہ جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ساری بشارتیں آپ کی اولاد کے متعلق بڑی شان سے پوری ہوئیں وہاں حضرت فضل عمر کے دل کی گہرائیوں سے نکلی ہوئی دُعائیں بھی مستجاب ہوتیں۔حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کو ایک لمبے عرصہ سے بیمار تھیں لیکن پھر بھی جماعت کی خواتین اور بچیاں آپ کی خدمت میں حاضر ہوتیں اور آپ کی دعاؤں اور نصائح سے مستفیض ہو تیں جس سے اب ہم محروم ہو گئے ہیں۔حضرت مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ اسیح الثالث کی وفات کے بعد جب حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ مسیح الرابع منتخب ہوتے تو آپ نے اپنے متبرک ہاتھوں سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی الیس الله گان عبدہ والی انگوٹھی آپ کو پہنائی۔آپ بہت خوش خلق بہت منکسر المزاج بہت ہمدرد بہت دعائیں کرنے والی بہت برکتیں رکھنے والی ہستی تھیں جو ہم سے جدا ہو گئیں ، لیکن ہمارا خدا زندہ خدا ہے جو ہمہ وقت ہمارے ساتھ ہے حضرت مرزا طا ہر حمد