دُختِ کرام

by Other Authors

Page 222 of 497

دُختِ کرام — Page 222

۲۱۰ الگ مضمون ہے اس سے دنا کرنا اور خود حس سے دُعائیں لیتے رہے اس کے لیے دعائیں کرنا یہ بھی ایک الگ مضمون ہے جو پہلے مضمون کے منافی نہیں اس مضمون کو سمجھ کر اس کو اپنے طور پر یاد رکھیں اور اس پر بھی عمل کریں۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وصال کے جلدی بعد جو دردناک نظمیں کہیں ان میں سے ایک نظم کے چند شعر میں آپ کو سناتا ہوں اس وقت آپ کے دل کی جو کیفیت تھی وہ ان اشعار سے مترشح ہوتی ہے۔وہ نکات معرفت بتلائے کون جام وصل دلبر یا پلوائے کون ڈھونڈتی ہے جلوۂ جاناں کو آنکھ چاند سا چہرہ ہمیں دکھلاتے کون کون دے دل کو تسلی ہر گھڑی اب آڑے وقتوں میں آڑے آئے کون کون میرے واسطے زاری کرے درگز رتی میں میرا جائے کون کسی کی تقریروں سے اب دل شاد ہو اپنی تحریروں سے اب پھڑ کانے کون