دُختِ کرام — Page 15
۱۵ جو بچے پیدا کرنے والیاں ہوں ، چنانچہ ان تمام حقائق اور الٹی بشارت کے تحت متی ششماہ سے لے کر جون سنشاہ تک اللہ تعالیٰ نے اس پاکیزہ جوڑے کو دس بچے عطا فرمائے۔پانچ بیٹے اور پانچ بیٹیاں جن میں سے دو بیٹے اور تین بیٹیاں کم سنی میں وفات پاگئیں اسی کے مطابق جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے پہلے سے خبر دے رکھی تھی کہ :- リ تیری نسل بہت ہو گی میں تیری ذریت کو بڑھاؤں گا اور برکت دوں گا مگر بعض ان میں سے کم عمری میں فوت ہونگے" داشتهار ۲۲ مارچ شه ) زندہ رہنے والے پانچ بچے (جو تین بیٹوں اور دو بیٹیوں کی پنجاڑی تھی ، ایک مبارک اور غیر منقطع ذریت طبقہ کو آگے چلانے اور ترای نسلاً بعيداً کی صداقت کو واشگاف کرنے والے ثابت ہوتے کیونکہ خدا تعالیٰ کے وعدے اسی طرح تھے اور خدا تعالیٰ کے فضل وکرم سے پانچوں صاحب اولاد ہوئے اور دراز عمریں پائیں اور اپنے اپنے وقت پر مِنْهُم مَنْ قَضَى نَحْبَةُ کے تحت اللہ تعالٰی کو پیارے ہو گئے۔اس ذریت طیبہ کا آخری مبشر وجود اس پنجلڑی کا آخری میرا دخت کرام حضرت سیدہ نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ تھیں جو 4 رمتی شتہ کو بروز بدھ ربوہ میں اپنے محبوب حقیقی سے جائیں۔انا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔اسی مبارک و مقدس وجود کے ذکر خیر