دُختِ کرام — Page 204
۱۹۲ لیے بے برکتیں ہمارے اندر زندہ اور پائندہ رہیں۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا۔ابھی نماز جمعہ کے بعد حضرت پھوپھی جان کی نماز جنازہ غائب ہوگی آپ کے ذکر کے سلسلہ میں میں یہ بات بھی بتانا چاہتا تھا کہ حضرت پھوپھا جان یعنی حضرت نواب محمد عبد الله خان صاحب کو خدا تعالیٰ نے ایک بہت ہی پیار کرنے والی شخصیت عطا فرمائی تھی۔آپ بہت ہی مہمان نواز اور بہت ہی خلیق انسان تھے۔اور اس لحاظ سے یہ جوڑا بہت ہی مناسب تھا ان کی طبیعت میں سادگی تھی البتہ سادگی کے ساتھ حضرت پھوپھی جان کی بعض خاص ایسی خوبیاں تھیں جن تک ان کی رسائی نہیں تھی لیکن اس کے باوجود ایک انتہائی اعلیٰ ایک مثالی نمونے کا جوڑا تھا۔جن خوبیوں کا ئیں نے ذکر کیا اس میں مثلاً ادب اور شعری ذوق بھی ہے۔حضرت پھوپھا جان کو یہ شعری ذوق ماہی نہیں تھا۔اور اگر بعض دفعہ شعر پڑھتے بھی تھے تو صحیح وزن کے ساتھ نہیں پڑھ سکتے تھے اس کے مقابل پر حضرت پھو بھی جان کو نہایت ہی لطیف شعری ذوق عطا ہوا تھا۔خود بہت ہی صاحب کمال شاعرہ تھیں لیکن اپنے کلام کو لوگوں سے چھپاتی تھیں۔اکثر چند سطور لکھیں اور ایک طرف پھینک دیں اور پھر وہ کلام نظر سے غائب ہو گیا۔چونکہ مجھے بچپن سے ہی شعر کا ذوق رہا ہے اس لیے حضرت پھو بھی جان کے ساتھ میرا ایک خاص تعلق اس وجہ سے بھی تھا۔میری ان تک رسائی تھی اور وہ بعض رفعہ بڑے پیار کے ساتھ مجھے اپنا کلام سنا بھی دیا