دُختِ کرام — Page 188
144 کرے آمین ثم آمین والسلام آپ کی دعاؤں کا محتاج خاکسار عباس احمد خان حضرت سید امته لحفیظ نعیم صاحب ایک بہت ہی با برکت وجود تھیں اور متعد د نشانوں کی مورد سید نا حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ مسیح الرابع امام جماعت احمدیہ ایدہ اللہ تعالیٰ نے مورخہ درمتی عالیہ بمقام بیت الفضل لندن کے خطبہ جمعہ میں فرمایا :- گذشتہ جمعہ میں نے تقویٰ کے ایک بہت ہی اہم پہلو یعنی صبر کی طرف توجہ دلائی تھی۔اسی مضمون کے متعلق آج بھی کچھ مزید باتیں کہوں گا۔لیکن اس سے پہلے میں یہ بتانا چاہتا ہوں اور جماعت کو اس سے پہلے یہ علم ہو بھی چکا ہے کہ اس ہفتہ میں اللہ تعالیٰ نے ہم سب کے صبر کا اس رنگ میں بھی امتحان لیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کی سب سے چھوٹی بیٹی جو جماعت کے لیے ایک بہت ہی بابرکت وجود تھیں ہم سے جدا ہوگئیں۔آپ سے بڑے بھائی صاحبزادہ مرزا مبارک احمد