دُختِ کرام

by Other Authors

Page 176 of 497

دُختِ کرام — Page 176

۱۶۴ اظہار تعزیت حضرت دخت کرام کی وفات پر دنیا بھر کے احمدیوں نے اس صدمہ عظیمہ کو محسوس کیا اور پاکستان اور بیرونی ممالک کے احمدیوں نے انفرادی کیا بے طور پر بھی اور جماعتی طور پر بھی تعزیت کی احمدی اخبارات و جرائد نے بھی اظہار تعزیت کیا۔ان سب کا احاطہ کرتا تو ممکن نہیں۔ان میں سے بعض قابل ذکر خطوط اور قرار دادوں وغیرہ کا تذکرہ حسب گنجائش کر دیا جائے گا۔اس سلسلہ میں ماہنامہ انصار اللہ ربوہ نے اپنی مئی شوالہ کی اشاعت میں لکھا: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صلبی اولاد مبارکہ کی آخری نشانی پیارے آقا کی دخت کرام حضرت اماں جان کی لخت جگر حضرت سید نواب امتہ الحفیظ تیم صاحبه نور الله مرقد با مورخہ 4 منی عششانہ بوقت تین بجے بعد دوپہر اپنے مولائے حقیقی سے جاملیں۔انا للہ وانا الیہ راجعون