دُختِ کرام — Page 9
۹ سیرت و سوانح سے متعلق ایک اور تحریر سید نا حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفتہ المسیح الرابع "سوانح فضل عمر جلد صحت پر فرماتے ہیں :- جو قارئین مختلف قسم کی تصانیف کا تجربہ رکھتے ہیں وہ مجھ سے غالباً اس امر میں اتفاق فرمائیں گے کہ تصانیف کی مختلف انواع میں سب سے مشکل اور وقت طلب نوع کسی سوانح حیات کی تصنیف ہے۔بعض ایسی شخصیات کی سوانح حیات کی تیاری میں بھی جو اپنی ہم عصر اور ہم قوم شخصیات میں کوئی غیر معمولی عظمت کا مقام نہ رکھتی تھیں ان کے سوانح نگار کو سالہا سال تک محنت اور کاوش کا سامنا کرنا پڑا چنانچہ لارڈ فشر کے سوانح نگار ایڈ مرل بیکن نے ہمہ وقت کام کرنے کے باوجود اس کام پر دس سال کا عرصہ صرف کیا یہ مشال محض اس لیے پیش کی جار ہی ہے کہ ایک سوانح نگار کی شکلات کا کچھ اندازہ ہو سکے ؟ چنانچه حضرت سیده مرحومہ کی سیرت کے اس تذکرہ میں پوری سعی کی گئی ہے کہ آپ کی زندگی کے ہر پہلو پر روشنی ڈالی جائے۔اور آپ کی پاکیزہ زندگی کا کوئی گوشہ نظروں سے اوجھل نہ رہ سکے۔آپ کی سیرت وکردار- عادات و خصائل عبادت و ریاضت تعلق باشد فر نیکہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کا