دُختِ کرام — Page 153
۱۴۱ تھیں۔کہیں کہیں سمندر بھی مل جاتا تھا۔کمال صاحب نے بتایا کہ یہ راستہ حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کو بہت پسند ہے۔HELSINGO کا محل سمندر کے اوپر واقع ہے یہ ایک بہت پرانا محل ہے لیکن بادشاہ کی رہائش گاہ نہیں رہی۔اندر سے تو محمل کوئی خاص نہ تھا۔کیونکہ اس سے پہلے ہم نے بے شمار خوبصورت محل دیکھ لیے تھے، لیکن محل کا گر جا دیکھنے کے لائق تھا۔وہاں کے فانوس ، شمعدان اور سونے کے کام کا منبر قابل دید تھے واپسی پرنس کے ذریعے ہم نے کچھ راستہ طے کیا۔پھر ڈین کے ذریعے کوپن ہیگن واپس لوٹے بھائی مسعود سارا راستہ امی کو مختلف جگہوں کے متعلق معلومات دیتے رہے کوین بیگن پہنچ کر بہت تھکے ہوتے تھے لیکن بھائی مسعوداقی کا شوق دیکھ کر ان کو ایک اور محل " روزن برگ دکھانا چاہتے تھے جو سٹیشن کے قریب ہی تھا۔عمارت تو اس محل کی بھی کوئی خاص نہ تھی۔لیکن اندر سے بہت سجا ہوا تھا۔یہ مکمل طور پر آراستہ تھا اور بادشاہ اور ملکہ کی ذاتی اشیاء کی بھی نمائش کی گئی تھی پرانی پچی کاری کی سجاد میں بڑی بڑی گھڑیاں اور تصاویر قابل ستائش تھیں اور اس کے بعد ہم پارلیمنٹ ہاؤس ٹاؤن ہال وغیرہ دیکھنے چلے گئے پارلیمنٹ ہاؤس کے استقبالیہ کروں تک پہنچ کر ہم اتنا تھکن سے چور تھے کہ بھائی مسعود اقی کے لیے جاتے اور میرے لیے گرم دودھ بستر میں ہی دے گئے تھوڑی دیر کے بعد ہم پھر ترو تازہ ہو گئے۔بھائی مسعود کا دل چاہتا تھا کہ ہم زیادہ ہے