دُختِ کرام

by Other Authors

Page 134 of 497

دُختِ کرام — Page 134

کی زبان مبارک سے جواب ریکارڈ کرنے کے بعد عزیزہ امتہ المجید بنت چوہدری عبد اللطیف صاحب امام بہت ہیمبرگ نے اس کا جرمنی ترجمہ کیا۔یہ ترجمہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔حضرت بیگم صاحبہ نے اپنے بیان کے آخر میں فرمایا کہ سوئیس لولوں کے لیے میرا پیغام یہ ہے کہ وہ اسلام کا مطالعہ کریں اور ہمارے مبلغ مشتاق احمد صاحب باجوہ سے رابطہ پیدا کر کے لٹریچر حاصل کریں۔۔۔۔حضرت بیگم صاحبہ کا یہ انٹرویو زیورچ کے ایک اخبار میں من وعن شائع ہوا۔سنگ بنیاد کی تقریب ۲۵ اگست ۶ نہ ساڑھے دس بجے صبح بیت کی بنیاد رکھنے کا وقت مقرر تھا۔صبح اُٹھے تو مطلع ابر آلود تھا۔ہلکی ہلکی بارش ہو رہی تھی۔خاکسار صبح ہی وہاں پہنچ گیا کیونکہ بعض دوست جو با ہر سے آرہے تھے ان سے بیت کے قریب ہی ایک ریسٹوراں میں ملاقات کرنے کا اہتمام کیا گیا تھا۔خاکسار بعض احباب و خواتین کے ہمراہ پلاٹ پر مہمانوں کا منتظر تھا کہ بارش میں کچھ اضافہ ہو گیا۔اس اثناء میں حضرت بیگم صاحبہ کی ریسٹوراں میں تشریف لانے کی اطلاع موصول ہوئی اب کافی دوست جمع ہو چکے تھے۔حضرت بیگم صاحبہ کی خدمت میں درخواست بھجوائی گئی کہ اب تشریف لے آئیں چند منٹ میں آپ کی کار آگئی۔خاکسار نے آگے بڑھ کر دروازہ کھولا حضرت بیگم صاحبہ محترمہ صاحبزادی فوزیہ بیگم صاحبہ محرم بیگم صاحبہ صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب - عزیزه اقد الجيد