دُختِ کرام

by Other Authors

Page 110 of 497

دُختِ کرام — Page 110

۹۸ اور PATH : DIN کا انجیکشن لگا کر چلے گئے کہ اس سے ان کو غنودگی رہے گی اور تکلیف کا احساس کم ہو جائے گا۔ابا جان کو اپنی تکلیف کا احساس ہو گیا تھا امی جان کو کہا بیگم ! آج رات آپ میرے پاس سے نہ اُٹھنا " دن بھر کے سر درد کے دورے سے خستہ حال ہونے کے با وجود پھر بھی امی جان جو جنگ کے ساتھ کرسی لگا کر بیٹھی ہیں تو سوائے نماز یا غسل خانے جانے کے نہیں اُٹھیں سب نے کہا کہ تھوڑی دیر کے لیے کمر سید بھی کریں۔مگر ابا جان کے فرمان ہے مطابق وہ نہ اُٹھیں۔تمام رات کبھی پینے پونچھتی جاتیں اور کبھی کوئی دوائی وغیرہ چلا دیتیں ڈاکٹر صاحب کہ گئے تھے ساری رات آکسیجن دینی ہے بالکل بند نہ کی جائے تمام رات عزیزم عباس احمد اور دوسرے بہن بھائی آکسیجن دیتے رہے پیسے آتے جا رہے تھے تھوڑی تھوڑی دیر بعد جسم پسینوں سے تر ہو جاتا تھا۔غنودگی کی کیفیت تھی مگر ہوش و حواس قائم تھے۔ایک دفعہ مجھے اسْتَغْفِرُ الله رَبِّي مِن كُلِّ ذیب اور ایک دفع اشهد ان لا اله الا الله کی بھی آدانہ آتی۔۔۔۔۔یہ رات بھی عجیب رات تھی ہر طرف اس قدر خاموشی اور اداسی چھا رہی تھی یوں لگتا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیٹی کا سماگ چھینتے ہوتے آج فرشتوں