دُختِ کرام

by Other Authors

Page 102 of 497

دُختِ کرام — Page 102

9۔بچوں کو اپنی نگرانی میں رکھیں وہ زمانہ نہایت نازک تھا۔اس افراتفری میں عزیز سے عزیز رشتہ دار بھی بوجھ برداشت کرنے پر آمادہ نہ ہوتے تھے۔خاکسار اہل و عیال سمیت لاہور پہنچا تو بچوں نے سنایا کہ میرا رقعہ پڑھکر آپ نے ہمیں محبت کی نگاہ سے دیکھا شربت پلایا۔اور ہر طرح سے تسلی دی اور پھر ایک خادم کے ساتھ اپنے اہل خانہ کے پاس یہ لکھ کر بھجوایا کہ بچے قادیان سے ہمارے ہاں مہمان آتے ہیں حضرت بیگم صاحبہ رقعہ پڑھ کر ہم سے نہایت شفقت سے پیش آئیں اور ہمارے ساتھ اپنے بچوں کا سا سلوک کرتیں اور اپنے ہمراہ اسی دستر خوان پر کھانا کھلاتیں اور عصر کے وقت روزانہ جب اپنے بچوں کو جیب خرچ کے لیے کچھ رقم دیتیں تو اتنی اتنی رقم ہم دونوں کو بھی عنایت فرماتی تھیں۔۔۔اصحاب احمد جلد ۱۲ ص۱۶ ( محرم چوہدری رشید احمد صاحب کراچی نے لکھا ہے۔۔۔۔آپ اپنے اہل خانہ کے مداح تھے فرماتے تھے کہ انہوں نے میری بڑی خدمت کی خواہ کتنا روپیہ خرچ کر کے خادم نرسیس رکھ لی جائیں ویسی خدمت نہیں ہو سکتی اور یہ بھی بیان کرتے تھے کہ ماموں جان حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھے کہا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صاحبزادی