دُختِ کرام — Page 96
۸۴ شیر علی صاحب حضرت میر محمد اسحق صاحب۔حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال و غیر ہم گیارہ احباب کو بھی دار السلام میں آئے آپ نے انہیں بٹھایا اور گرمی کے باعث پانی منگوایا اندر پیغام بھیجوایا کہ بارہ افراد کے لیے کھانا بھجوا دیں۔ان احباب کے انکار پر اصرار کرکے کھانا کھلایا۔دراصل تواضع میں آپ کے اہل خانہ کا پورا تعاون آپ کو حاصل تھا۔اس موقع پر میں حیران تھا کہ سارا کھانا تو تناول کرنے کے لیے جاچکا ہے اب اتنی جلدی کھانا کیسے لے گا لیکن کھانا جو چند منٹ پہلے اندر بھیجا گیا تھا جوں کا توں مع اچار چٹنی، مرتبہ، وہی مکھن۔شکر آگیا۔معلوم نہیں آپ کے اہل خانہ اور چاروں بچوں اور خادمات وغیرہ نے کیا کھایا ہوگا۔۔۔۔۔۔میں سندھ سے آپ کی عیادت کے لیے آیا۔آپ نے ناشتہ منگوایا مٹھائی وغیرہ کے ساتھ ایک پیالہ میں چائے آئی آپ احساسات کا اتنا خیال رکھتے تھے کہ فرمایا آپ محسوس کرتے ہوں گے کہ پیالہ میں چائے کیوں دی ہے بات یہ ہے کہ ہم قادیان سے کچھ نہیں لا سکے۔یہاں صرف ایک سیٹ خریدا ہے جو خالی نہیں۔اس زیبا بیگم حداد کا ناشتہ رکھا ہے۔وہ ساری رات میری تیمار داری کے کے اب سو رہی ہیں۔۔۔۔۔۔آپ شدید تکلیف میں بھی اُف ہائے وغیرہ نہ کتنے فرماتے حضرت بیگم صاحبہ کو