دُختِ کرام — Page 92
اور انہیں اپنی رضا اور محبت کا مور د بناتے؟" اصحاب احمد جلد دو از دیم مولفه کرم ملک صلاح الدرین نا) حضرت نواب محمد عبد اللہ خان صاحب کی وفات پر بعض تاثرات آپ کے بڑے صاحبزادے مکرم میاں عباس احمد خان صاحب نے حضرت نواب صاحب کی آخری بیماری کے حالات الفضل ۲۷٫۲۶ اکتوبر ہ میں رقم فرمائے اس مضمون میں اپنی والدہ محترمہ کا تذکرہ کرتے ہوتے لکھتے ہیں :- والد محترم کی حالت استمبر کی رات ، بجے سے بگڑ چکی تھی اور آپ نے غالباً محسوس کر لیا تھا کہ اب آخری وقت ہے اس لیے برکت اور تسکین کے لیے والدہ محترمہ کو اپنے پاس بٹھا لیا۔چنانچہ والدہ محترمہ تمام رات صبح وفات تک ایک دم کے لیے بھی آپ کے پاس سے نہ اُٹھیں۔۔۔۔۔۔حضرت والد صاحب محترم کو حضرت والدہ محترمہ کا اپنی زوجہ ہونے کے علاوه بحیثیت دختر مسیح موعود علیہ اسلام بہت زیادہ پاس تھا اور ان کی زندگی کی مساعی میں سے یہ ایک بڑی کوشش تھی کہ حضرت والدہ محترمہ کو ہر ممکن آرام پہنچے۔اور اپنے بچوں کے لیے یہی خواہش رہی کہ وہ اپنی والدہ صاحبہ کو خوش