دُختِ کرام — Page 77
۶۵ جذبات تشکر و امتنان حضرت نواب محمد عبداللہ خان صاحب کی سندھ والی اراضی نصرت آباد اسٹیٹ کے نام سے موسوم ہے ایک دفعہ اسٹیٹ کی ایک تقریب کے موقع پر حضرت نواب محمد عبداللہ خان صاحب نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوتے فرمایا :-۔۔۔۔۔۔۔خدا تعالیٰ نے عجیب در عجیب زنگ میں میری مشکلات کو دور کیا مجھے ہر رنگ میں نوازا میری اس قدر پردہ پوشی فرمائی جس کا اندازہ سوائے میری ذات کے کوئی نہیں لگا سکتا میرے پیارے رب کے رحم و کرم کا اندازہ آپ لوگوں کو اس وقت ہو سکتا ہے کہ میرے اندرونی حالات کا آپ کو علم ہو ----- میری ہر ایک وقت اور مصیبت میرے لیے ایک سیڑھی تھی۔جو کہ مجھے رفعت اور بلندی کی طرف لے جاتی رہی اس زمانہ میں میرے مولا نے اپنی رحمت اور شفقت کا سلوک نہیں چھوڑا۔بار بار مجھے اور میری بیوی کو بشارات۔۔دے دے کر میری ڈھارس بندھاتا رہا۔۔۔۔۔۔اب دیکھو اللہ تعالیٰ کا کس قدر احسان ہے کہ اس نے صرف مجھے دنیا ہی نہیں دی بلکہ اپنے بے شمار رحم و کرم فرما کر حقیقی معنوں میں مجھے عبداللہ بنا دیا۔آج میرا دل شکر اور اس کی محبت سے