دُختِ کرام — Page 66
۵۴ پانی کے چار رہ گئے اب اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کلام کی عددی صداقت کو قائم رکھنے کے لیے حضرت صاجزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کے فوت ہو جانے کے بعد د محبت کرام کا مبارک تولد باعث تصدیق بنایا گیا۔توگو یا مبارک احمد کی خالی جگہ کو دختِ کرام کا تولد بھرنے والا ہوا۔۔۔۔۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضرت دخت کرام کے ہاں علاوہ کئی نور چشمیوں کے کئی نور چشم بھی ہیں جن میں سے حضرت صاحبزادہ میاں عباس احمد خان سلمہ اللہ نور یتیم بڑے بیٹے ہیں۔جو بی اسے اور عالم فاضل ہیں اور کچھ مجھ سے نسبت تلمذ بھی رکھتے ہیں۔اور میرے ساتھ بوجہ محبت اکثر خط و کتابت بھی رکھتے ہیں اور آپ کو اپنے اس خادم پر بہت کچھ حسن ملتی بھی ہے اللہ تعالیٰ مجھے اس حسن ظن کے مطابق صاحب حسنات بناتے آمین حضرت صاحبزادہ میاں عباس احمد خان صاحب حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کے نواسے میں اور صالح نوجوان اور صاحب اخلاق حسنہ و اوصاف حمیدہ ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں جملہ مقاصد حسنہ دینیید و دنیویہ میں بڑھ چڑھ کر ترقیات و برکات عطا فرمائے آمین ثم آمین : ر خود نوشت قلمی ڈائری حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی مرحوم ) اعلان نکاح حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی نے نکاح کے موقع پر ایک بصیرت افروز تقریر فرمائی جس کے بعض حصے درج ذیل ہیں :۔آج کا دن خدا تعالیٰ کے نشانوں میں سے ایک نشان حضرت مسیح موعود