دُختِ کرام — Page 61
۴۹ وہاں بھی سادگی رکھی گئی تھی۔میرے نکاح کے موقع پر جو کچھ ہوا وہ حضرت کے حکم اور منشاء کے مطابق ہوا تھا اب حضور کے حکم کا طالب ہوں کیونکہ حضرت مسیح موعود کی جگہ اب حضور ہیں۔پس بالکل سادگی اس موقع نکاح عبد اللہ پر ہونی چاہیتے یا مثل سابق جیسا کہ میرے نکاح پر عمل ہوا تھا۔تاکہ دلیا سامان کیا جائے۔۔۔۔محمد علی خان السلام علیکم ! مجھے تو معلوم نہیں کہ اس وقت کیا ہوا تھا کہ اب وہ ہو یا نہ ہو آپ کو جس طرح سہولت ہو کریں۔ہماری طرف سے یہ معاملہ آپ پر ہی چھوڑا جاتا ہے۔خاکسار مرزا محمود احمد ایک اور خط میں تحریر فرمایا :- مگر می نواب صاحب السلام علیکم ! آپ کا خط مل گیا چونکہ ڈاکٹر صاحب (مراد حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب ) بھی آتے ہوتے ہیں اس لیے بہتر ہے کہ پیر کے دن نکاح ہو جائے۔حضرت نواب صاحب نے لکھا : والسلام خاکسار مرزا محمود احمد