دُختِ کرام — Page 469
۴۵۷ حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ از خواجہ عبدالغفار صاحب ڈار سابق ایڈیٹر اصلاح سرینگر حال راولپنڈی اس عاج کے زمانہ طفولیت میں کئ سال مجھے حضرت بی صاحب کے زیر سایہ کوٹھی دارالسلام قادیان میں رہنے کی سعادت حاصل رہی۔ان کے اور ان کے نامدار شوہر حضرت نواب محمد عبداللہ خان صاحب کے ہاں قیام میری زندگی کا ایک حسین اور معصوم واقعہ ہے۔ان بزرگوں کی شفقتوں اور احسانات کی تفصیل بھی دراز ہے۔اس لیے میں انہیں اپنے حقیقی والدین کے طور پر ان کے درجات کی بلندی کے لیے ہمیشہ دعا گو رہتا ہوں۔میرا حضرت بیگم صاحبہ کی سر پرستی میں جانا اولاً دوماہ کے لیے ہوا تھا مگر جب حضرت مرزا شریف احمد صاحب مجھے اپنی کوٹھی لے جانے کے لیے دار السلام تشریف لاتے تو میں اس عرصہ میں حضرت بیگم صاحبہ کی شفقتوں اور اس ماحول سے اتنا مانوس ہو چکا تھا کہ مجھے وہاں سے کسی اور جگہ جانا قبول نہ ہوا۔حضرت بیگم صاحبہ نے اپنے بھائی حضرت مرزا شریف احمد صاحب کی طرف اور ایک نظر میری طرف دیکھتے ہوئے فرمایا کہ " اسے رہنے دیں یہاں ہی ہم بھی ہر طرح سے اس کا خیال رکھیں گے۔چنا نچہ جامعہ احمدیہ کی کلاسوں میں پہنچنے تک کم وبیش پانچ سال تک میں کوٹھی