دُختِ کرام

by Other Authors

Page 426 of 497

دُختِ کرام — Page 426

۴۱۴ خُدا رحمت کرے رانه محترمه سیده نصرت زین العابدین ضنا کلفٹن کراچی ماضی حسین ماضی گوناں گوں یادیں اپنے اندر سمیٹے ہوتا ہے کہ ایک دفعہ ان در بچوں کو وا کر کے جھانکنے لگیں تو واپس لیٹنے کو جی نہیں چاہتا کچھ بزرگ ہستیاں اپنی نصائح اور دیر پا نقوشِ قدم کے ساتھ آنکھوں کے سامنے آجاتی ہیں۔حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کے سانحہ ارتحال کی خبر سے دل پر گہری چوٹ لگی اور بہت سی یادیں نظروں کے سامنے فلم کی طرح چلنے لگیں۔گھر میں اور ملنے والوں سے میں تذکرہ کئی دن رہا۔آیتے ہیں اپنی ان قیمتی یادوں کی جھلک آپ کو بھی دکھاؤں۔پشاور کی ایک وسیع و عریض کو ٹھی میں میری اتنی والدہ سید ابوالحسن مرحومہ تقریباً ہر موسم میں مہمانوں کی خاطرداری خندہ پیشانی سے کرتیں اور مہمانوں کو خدا تعالیٰ کی رحمت کیا کرتیں۔ہمارے گھرانے کی خوش بختی کہ ایک مرتبہ حضرت نواب محمد عبد اللہ خان صاحب مرحوم اور حضرت سیدہ امتہ الحفیظ صامه اپنے تین بچوں کے ہمراہ ہمارے مہمان ہوتے۔والدہ صاحبہ کی مسرت اور اہتمام نے ہم بچوں کے دل میں اشتیاق پیدا کر دیا اور ہماری دلچسپاں سمٹ کر یہ رہ گئیں کہ ان بابرکت ہستیوں کو دیکھتے جائیں۔اور ان کی باتیں سنیں ان کا ہر انداز ذہن کے نہاں خانوں میں محفوظ کر لیں۔ان کی نشست و برخواست