دُختِ کرام

by Other Authors

Page 400 of 497

دُختِ کرام — Page 400

PAA ذریعے اور طلاقاتوں پر ڈھا کی درخواست کرتے تو آپ ان کے لیے رائیں جاگ جاگ کر خدا تعالی سے خیر طلب کرتیں اور ان کے لیے فکر کرتیں آپ کے بیل دنار دکھاؤں سے مزین تھے اللہ تعالٰی نے آپ کی دعاؤں کو شرف قبولیت بخشا تھا۔یہاں تک کہ زبان میں بھی برکت تھی، جو بات آپ کے منہ سے نکل جاتی خدا تعالیٰ اپنے فضل سے پوری فرما دیتا۔آپ کو عرفان الٹی حاصل تھا۔اور خدا تعالیٰ پر کامل تو تحل تھا۔جماعت بھی آپ سے والہانہ پیار کرتی تھی اور آپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی تھی۔ضعیف العمری کے باوجود آپ کا چہرہ پرکشش اور نورانی تھا۔با وقار خوش خلق تھیں بات کرنے کا اندازہ اس قدر حسیں کہ دوسروں کو موہ لیتیں خدا تعالی پر کامل توکل اس کی ذات سے پوری وابستگی تھی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق تھا۔احمدیت کے ساتھ گہری محبت تھی بہت ذہین و فہیم تھیں۔جلد بات کی تہ تک پہنچ جائیں اور کبھی بے مقصد بات نہ کر تیں آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی چشم و چراغ تھیں اور شہزادیوں کی طرح پرورش پائی تھی۔رقمیں مالیر کوٹلہ کی بگیم تھیں ان تمام بلند شانوں کے باوجود آپ کے چہرہ پر اپنی شان و شوکت کے کوئی آثار نہ تھے نہایت منکسر المزاج تھیں۔بے پناہ عاجزی تھی آپ کی طبیعت میں جب بھی کوئی ملنے والی آپ نے محبت کے جوش میں ہاتھوں کو بوسہ دیتی تو آپ کے چہرے سے عاجزی کے آثار نمایاں ہو جاتے جو کسی جاہ وحشمت والے امرامہ میں دیکھنے میں نہیں آتے تکبر اور بڑائی کا کوئی ثانیہ آپ کے کسی عمل میں