دُختِ کرام

by Other Authors

Page 354 of 497

دُختِ کرام — Page 354

۳۴۲ علاقات حاصل کرنا چاہتے ہیں آپ کی طبیعت ان دنوں کافی ناساز تھی مجھے پوچھنے میں جھجک تھی ڈرتے ڈرتے اس خواہش کا ذکر ان سے کیا یہ کمال مہربانی مجھے اجازت دے دی۔بچے بھی ساتھ لے گئی تھی فوراً اندر بلایا۔ایک ایک بچے - سے ہاتھ ملایا۔ان سے ان کے نام پوچھے کو الف دریافت کئے۔میری بیٹی کو کہنے لگیں، تم پر گئی لگتی ہے یہ ڈاکٹر بنے گی انشاء اللہ بڑے بیٹے سے پوچھا تم بڑے ہو کر کیا بنا چاہتے ہو؟ اس نے کہا میں فوج میں جانا چاہتا ہوں۔فرمایا۔فوج والے ہماری قدر نہیں کرتے ؟ میرے بیٹے نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ جب تک میں بڑا ہوں حالات تبدیل ہو جاتیں " فرمایا " خدا کرے۔پھر سب بچوں کو JELLY کی ٹافیاں دے کر رخصت کیا۔بچے آج تک ان کے نرم و نازک ہاتھوں کا لمس محسوس کرکے خوشی ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آج تک ہم نے ایسے ہاتھ کبھی نہیں چھوئے۔حیا اور پاکیزگی کا اتنا خیال تھا کہ میں نے آج تک کسی میں نہیں دیکھا۔جب بھی ان کے پاس بیماری میں انہیں دیکھنے گئی۔اشد مجبوری کی حالت کے علاوہ کبھی معائنہ کے لیے راضی نہ ہوتی تھیں اور فرمایا کرتی تھیں۔نرس کے طور پر صرف تعلیم کولایا کرو۔ترس بدل کر ساتھ نہ لانا۔مجھے حجاب محسوس ہوتا ہے اس لیے آخردم تا کبھی لیڈی ڈاکٹر بدلنے کے لیے تیارنہ ہوتیں فرمایا کرتی تھیں مجھے حجاب محسوس ہوتا ہے میں ڈاکٹر نہیں بدل سکتی۔دوسروں کی تکلیف کا اتنا احساس ہوتا تھا کہ مجھے فرماتی تھیں کہ ایسے وقت مجھے دیکھنے او جب دوسرے مریضوں کا حرج نہ ہو۔اکثر فرمائی " دیکھو