دُختِ کرام — Page 301
: ۲۸۹ میری پیاری اقی حضرت سیدہ مرحومہ کی سب سے چھوٹی صاحبزادی محترمہ فوزیہ بیگم صاحبہ بیگم مرزا شمیم احمد صاحب مرحوم نے اپنی پیاری اتنی کی سیرت سے متعلق اپنے احسانا و جذبات کا یوں اظہار کیا : گلشن احمد کا آخری پھول حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ذریت طیبہ کی آخری نشانی حضرت اماں جان کی بے انتہا لاڈلی - خدا تعالیٰ سے دُخت کرام " کا لقب پانے والی 4 جون 19ء کو ہم سب سے جدا ہو کر اپنے مولا کے حقیقی سے جائیں۔یہ عظیم ہستی میری ماں تھی۔جو وقت کے ساتھ ساتھ اور بھی کہتی رشتے سنبھالتی چلی گئیں۔باپ کی کمی نہ صرف میرے لیے پوری کی۔بلکہ میرے بچوں پر بھی دست شفقت رکھا اور ان کو بھی کبھی باپ کی کمی کا احساس نہ ہونے دیا۔ان کا سایہ خدا کی رحمت تھا۔شاید ہی کسی ماں نے اپنی بیٹی سے اتنی محبت کی ہو جتنی انہوں نے مجھ سے کی۔ان کے احسانوں کی یاد سے تو ورق کے ورق بھی سیاہ ہو جائیں تو ان کا سلسلہ ختم نہ ہوگا لیکن بہنوں کے اصرار پر ان کی شخصیت کے وہ نقوش اُبھارنے کی کوشش کروں گی جو میں نے دیکھے لیکن دنیا سے مستور رہے۔انی بہت عبادت گزار دعا گو۔خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والی۔متوکل - اولوالعزم - بلند حوصلہ عالی ہمت۔خاوند کی اطاب کرنے والی خدمت گزار بیوی اور بہت صابر و شاکر تھیں۔طبیعت میں