دُختِ کرام

by Other Authors

Page 19 of 497

دُختِ کرام — Page 19

19 ذہانت و فطانت اپنے دوسروں بہن بھائیوں کی طرح ذہانت و فطانت میں بھی الہلالی نے آپ کو حصہ وافر عطا فرمایا تھا۔اور یہ جو ہر کم سنی ہی سے آپکو ودیعت کیا گیا تھا۔حضرت مسیح موعود نے بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ آپ کے اس جو ہر کا بڑے پیارے انداز میں ذکر فرمایا ہے۔فرماتے ہیں:۔حضرت علی کی نسبت لکھا ہے کہ وہ مہد میں بولنے لگے اس کا یہ مطلب نہیں کہ پیدا ہوتے ہی یا دو چار مہینہ کے بولنے لگے۔اس سے یہ مطلب ہے کہ جب وہ چار برس کے ہوتے۔کیونکہ یہ وقت تو بچوں کے پنگھوڑوں میں کھیلتے کا ہوتا ہے اور ایسے بچے کے لیے باتیں کرنا کوئی تعجب انگیز امر نہیں ہے۔ہماری لڑکی امتہ الحفیظ بھی بڑی باتیں کرتی ہے دالحکم جلد ۱ مورخه ۳۱ مارچ نشانه صلا) تفسیر آل عمران ۳۵۰ اس حوالہ سے قرآن کریم کی ایک آیت کی بڑی لطیف تفسیر کے علاوہ اس امر کا اظہار بھی ہوتا ہے کہ حضور باوجود معمور الاوقات ہونے کے بچوں سے نہ صرف انس رکھتے تھے بلکہ ان کی ہر حرکت و سکون پر بھی آپ کی گہری نظر رہتی تھی۔اسی طرح کا ایک اور حوالہ حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کے متعلق بھی ہے جس کا ذکر حضرت مسیح موعود نے بچوں کے ختم قرآن کے موقع پر اپنے منظوم کلام میں فرمایا ہے -