دُختِ کرام

by Other Authors

Page 243 of 497

دُختِ کرام — Page 243

٢٣١ شدید درد ہو اور یہ باجی جان ہی کی شان تھی جنہوں نے اپنے مقام کی است کو خوب سمجھتے ہوئے میری اس طور دلداری کی۔میں نے جب پہلے گھر سے اپنے اس موجودہ گھر میں شفٹ کیا۔تو مجھے سیدنا حضرت مرزا ناصر احمد صاحب عزیزه محر فرستنده منصورہ بیگم صاحبہ بیاں آنسو بھری دُعاؤں کے ساتھ چھوڑ کر گئے۔ان میں حضرت باجی جان بھی تھیں۔اسی طرح محترمہ صاحبزادی سیده ناصرہ بیگم صاحبہ صاحبزادی امته النصیر صاحبه اور دیگر چند اور بچیاں بھی تھیں۔میں دیکھ رہی تھیں کہ مجھے یہاں چھوڑتے ہوئے سب کی آنکھیں پر نم تھیں۔باجی جان بڑے صبر و ضبط والی تھیں بار بار مجھے پیار بھی کرتیں اور میں طرح کوئی کسی کو بہلا رہا ہوتا ہے اس قسم کے موضوعات پر تبصرہ کرتی رہیں۔مثلاً کہیں کہ بشری۔تمہارا گھر مجھے بہت اچھا لگا۔اس کا نقشہ بہت اچھا ہے۔اس کے فائنل ٹچیز بہت اچھے ہیں وغیرہ وغیرہ۔یہ کیوں ؟ اور کس لیے ؟ اس لیے کہ زخمی دل پرسکون کے پھا ہے اور توجہ اور احساس کی شدت کو ختم کرنے کے لیے ہو رہا تھا۔باجی جان پر خود بڑی سے بڑی ٹریجڈی گذری مگر وہ اس قدر صبر و تشکر عزم و استقلال کی ایسی کوہ وقار تھیں کہ کیا مجال کہ زبان پر کوئی لفظ بھی ایسا آیا ہو۔حضرت میاں عبداللہ خان صاحب کی وفات پر کامل خاموشی اپنی سب سے چھوٹی بیٹی جوان تھی انتہائی لاڈلی تھی ان کی اس چھوٹی سی عمر میں ہوگی پر بالکل چپ اور خاموش۔ہاں سجدوں میں خدا کے