دُختِ کرام

by Other Authors

Page 187 of 497

دُختِ کرام — Page 187

۱۷۵ ڈیوس روڈ لاہور بسم الله الرحمن الرحیم مکرمی / مکرمه۔۔۔السلام علیکم و رحمه الله و برکانه با آپ کا تعزیت نامہ ملا - جزاکم اللہ احسن الجزاء ہماری والدہ ماجدہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو باری تعالیٰ کی طرف سے دیتے گئے نشانوں میں سے ایک نشان تھیں۔جو اس بات کا حتمی ثبوت ہیں کہ مسیح موعود علیہ اسلام اور آپ کے تمام دعاوی برخی ہیں۔اور یہ کہ فیوض خاتم النبیین محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم صرف مذہب اسلام ہی میں جاری ہیں۔کیا ہی غمناک اور دل گداز یہ منظر ہے کہ ہمارے مسلمان بھائیوں نے لامتناہی سلسلہ نشانات دیکھنے کے باوجود حضرت مسیح موعود کو بھی گالیوں کی بوچھاڑ میں رخصت کیا اور اب تقریباً انٹی سال بعد آپ کی جسمانی اولاد میں سے جو آخری بیٹی تھیں۔ان ہی گالیوں کی بوچھاڑ میں اس جہانِ فانی سے چلی گئیں۔اور زبان حال سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ نوحہ پڑھتی ہوئی گئیں کہ کر بلا نیست سیر بر آنم : وہ دن بھی اب قریب ہیں۔جب میں قوم " بگر یہ یاد گند وقت خوشترم" کی کیفیت کی حامل ہوگی۔اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ آپ کے نفوس و اموال میں برکت ڈالے اور آپ کی تمام دعاؤں ، نیک تمناؤں اور مقاصد حسنہ میں آپ کو کامیاب