دُختِ کرام — Page 135
۱۲۳ اور اہلیہ آئم کی معیت میں اُترے یہ نظارہ سوئیس آنکھوں کے لیے عجیب تھا۔پولیس فوٹو گرافروں کے کیمرے حرکت میں آگئے سب سے پہلے جماعت سوئٹزر لینڈ کی طرف سے السلام علیکم اور خوش آمدید عرض کرنے کے لیے ہماری نومسلم بہن میں فاطمہ ہولڈر شو آگے بڑھیں اور ان سے مصافحہ کے بعد پھول پیش گئے۔ان کے ساتھ دوسری نوسلم بین مس جمیلہ سوسترنگ تھیں حضرت بیگم صاحبہ دونوں کے ہمراہ شیخ کی طرف تشریف لے گئیں۔چند منٹ وہاں خواتین کے ساتھ ٹھرنے کے بعد خاص تیار شدہ سیڑھیوں کے ذریعہ نیچے بنید کی جگہ پر تشریف لے گئیں خاکسار آپ کے ہمراہ تھا ایک بالٹی میں سیمنٹ تیار رکھا تھا۔میں نے آپ کی خدمت میں بیت مبارک کی وہ اینٹ جو سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی سے دعا کے بعد ریوہ سے بھجوائی گئی تھی۔پیش کی۔آپ نے اس پر سینٹ لگایا اور دعا کے بعد بنیاد میں رکھ دی۔پھر اس کے اوپر تھوڑا سا سیمینٹ لگایا۔خاکسار نے اس کے بعد مزید پلستر لگا کر حضرت مسیح پاک کی لخت جگر اور مبشرہ صاحبزادی کے دست مبارک کی رکھی ہوئی بنیاد کو مضبوط کر دیا۔اس کے بعد حضرت بیگم صاحبہ سیڑھیوں سے ہوتی ہوئیں اوپر سیج پر تشریف لاتیں۔خاکسار نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بنیاد کعبہ کے موقع کی دعائیں تلاوت کیں۔سولیس ریڈیو کا نمائندہ اس کارروائی کو ریکارڈ کرنے کے لیے آیا ہوا تھا اس نے اپنا ما تیک میرے سامنے کر دیا۔ہمارے نومسلم بھائی مٹر رفیق چائن نے جو اس تقریب کے لیے لیا سفر کر کے آتے تھے اس کا ترجمہ پڑھ کر سنایا حضرت میگم صاحبہ نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور دعا کی اور پھر برادرم چوہدری