دُختِ کرام

by Other Authors

Page 112 of 497

دُختِ کرام — Page 112

"" سورة رحمان سنانی شروع کی تو کچھ دیر بعد وہ آنکھیں ہمیشہ کے لیے بند ہوگی إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون۔۔۔۔۔میں اپنی امی جان کی حاضر دماغی پر آج تیک حیران ہوں آباجان کی وفات سے قریباً ایک گھنٹہ قبل مجھے امی جان نے سوسو روپے کے کئی نوٹ دیتے اور کہا کہ داؤ د احمد یا عباس احمد کو ضرورت ہوگی تو دے دینا۔میں اس وقت حیران ہوئی کہ امی جان یہ کیوں دے رہی ہیں ابھی ایسی کیا چیز آتی ہے مگر بعد میں سمجھ گئی کہ یہ رقم انہوں نے کیوں دی تھی۔ان کی غیرت نے یہ گوارا نہ کیا کہ اپنے سرتاج کے آخری فرض کی ادائیگی میں کوئی اور شریک ہو۔۔۔۔۔) اصحاب احمد جلد ۲ افت) آپ کی صاحبزادی طاهره صدیقه صاحب بیگم صاجزادہ مرزا منیراحمد هان) نے لکھا :-۔۔۔جس جانفشانی اور محنت سے امی جان نے ابا جان کی خدمت کی وہ ایک مثال ہے ہر وقت ابا جان کے ہر کام کے لیے آمادہ۔دن رات ابا جان کی نگہداشت ہر کام ابا جان کا اپنے ہاتھ سے کرنا دوپہر کا کھانا پڑا ٹھنڈا ہو رہا ہے۔تین تین چار چار بیچ رہے ہیں اور امی اسی طرح بھو کی کام میں مصروف ہیں بڑی مشکل سے اور زور دینے سے کھڑے کھڑے