دُختِ کرام

by Other Authors

Page 93 of 497

دُختِ کرام — Page 93

رکھیں اور ہر ممکن خدمت کریں۔۔۔۔۔۔حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ نے حضرت نواب صاح بالونات -1941 ر شکریہ احباب و تحریک دعا کے تحت الفضل ۱۳ اکتوبر ۹ہ میں تحریر فرمایا : اس زمانہ میں یہ کس قدر خلاف قیاس بات معلوم ہوتی ہو گی مگر آج ہم تین بہن بھائیوں کے رشتے جو ہوتے ریعنی ہم دونوں بہنیں دونوں باپ بیٹوں کے نکاح میں آئیں اور حضرت چھوٹے بھائی صاحب کی شادی ان کی بڑی لڑکی کو زمینی بگیم سے ہوتی ، اس کے ثمر ہماری اولادیں در اولادیں ملا کر اس وقت تیتر نفوس ہیں جو نواب صاحب اور ان کے آقا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مشترکہ نسل ہیں اللهُمَّ هُمَّ زِدُ فَزِدُ۔۔۔۔فقط مبارکه خاکسار مرتب کتاب ہذا عرض کرتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دُعائیں اور اللہ تعالٰی کے وعدے اور بشارات آپ کی اولاد کے سلسلہ میں نہ صرف پوری ہوتیں بلکہ یہ سلسلہ کئی نسلوں تک ممتد ہوتا چلا جا رہا ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک مبارک نسل کا غیر مختم سلسلہ جاری و ساری ہے۔حضرت نواب محمد عبداللہ خان صاحب کی وفات کے بعد مکرم