دعائیہ سیٹ — Page 53
دعا بين السجدتين رَبِّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي وَعَافِنِي وَاجْبُرْنِي وَارْزُقْنِي وَارْفَعْنِي اے میرے رب میرے گناہ بخش دے اور مجھ پر رحم کر اور میری رہنمائی فرما اور مجھے تندرستی دے اور اصلاح کر میری اور رزق دے مجھ کو اور مجھے عزت عطا کر (مسلم کتاب الذكر والدعاء باب فضل التهليل و التسبيح) اس کے بعد دوسر اسجدہ پہلے سجدہ کی طرح کرے۔پھر اللہ اکبر کہہ کر اسی طرح کھڑا ہو جائے جیسے پہلے کھڑا تھا اور پہلی رکعت کی طرح اس دوسری رکعت کو بھی سورۃ فاتحہ کے ساتھ کوئی دوسری سورۃ یا قرآن کریم کا کچھ حصہ شامل کر کے ادا کرے اور سجدوں سے فارغ ہو کر اس طرح بیٹھ جائے کہ بایاں پاؤں بچھائے اور دایاں پاؤں کھڑار کھے اور ہاتھوں کو رانوں پر رکھ کر یہ تشہد پڑھ کر درود اور دعائیں پڑھے۔التَّحِيَّاتُ لِلهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَتُ السَّلَامُ عَلَيْكَ تمام زبانی، بدنی اور مالی عبادتیں اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں سلامتی ہو آپ پر أيُّهَا النَّبِي وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا اے نبی کریم اور اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں سلامتی ہو ہم پر وَ عَلَى عِبَادِ اللهِ الصَّلِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ اور اللہ کے نیک بندوں پر۔میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں کوئی معبود مگر اللہ تعالیٰ 53