دعائیہ سیٹ — Page 175
اللہ تعالیٰ سے محبت مانگنے کی دعائیں (1) اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُبَّكَ وَحُبِّ مَنْ يُحِبُّكَ اے اللہ تعالیٰ میں مانگتا ہوں تجھ سے تیری محبت اور محبت اس کی جو تجھ سے محبت کرے وَالْعَمَلَ الَّذِي يُبَلِّغُنِي حُبَّكَ اللَّهُمَّ اجْعَلْ حُبَّكَ اور ایسا عمل جو تیری محبت تک پہنچائے اے اللہ تعالیٰ زیادہ کر اپنی محبت أَحَبَّ إِلَى مِنْ نَفْسِى وَمَا لِي وَأَهْلِي وَمِنَ الْمَاءِ الْبَارِدِ میرے دل میں میری جان اور میرے مال میں اور میرے اہل میں اور ٹھنڈے پانی کی محبت دے (جامع ترمذی کتاب الدعوات باب ماجاء في عقد التسبيح بالید، باب منه 3490۔73) (2) اللّهُمَّ ارْزُقْنِي حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يَنْفَعُنِي حُبُّهُ اے اللہ تعالٰی عطا کر مجھ کو اپنی محبت اور محبت اس شخص کی کہ میرے کام آوے اس کی محبت عِندَكَ اللهُم مَا رَزَقْتَنِي بِمَا أُحِبُّ فَاجْعَلْهُ قُوَّةً لِى تیرے حضور اے اللہ تعالیٰ جو تو نے عطا کی مجھے محبت کی چیز پس اسے میرے لئے موجب تقویت بنادے 175