دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 63 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 63

(آہستہ) پڑھے یا جہراً ( بلند آواز سے) پڑھے اور اسی طرح آمین بھی سر آیا جہراً کہی جائے دونوں طرح درست ہے۔8 - تشہد میں اَشْهَدُ أَنْ لا إلهَ إِلَّا اللہ کہتے وقت شہادت کی انگلی اٹھائے۔9۔عورت عورتوں کو نماز پڑھا سکتی ہے مگر پہلی صف کے درمیان کھڑی ہو۔10۔عورتوں کو مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے جانا ضروری نہیں۔اگر فتنہ کا ڈر نہ ہو تو خاوند کی اجازت سے عشاء اور فجر کی نماز عورت بھی مسجد میں پڑھ سکتی ہے۔11- نماز کو نیند یا اونگھ یاستی کی حالت میں قطعانہ پڑھے مومن کو چست رہنا چاہئے۔12۔وضو کرتے وقت مسواک کرنا اور اگر داڑھی ہو تو اس میں انگلیوں سے خلال کرنا مسنون طریق ہے۔13۔جو شخص تنہا نماز پڑھے اسے اختیار ہے کہ تکبیر تحریمہ اور سمیع آہستہ کہے یا بلند آواز سے لیکن امام الصلوۃ کیلئے ضروری ہے کہ ہر ایک رکن نماز میں اس کو بلند آواز سے کہے۔سجدہ سہو نماز میں اگر کوئی ایسی غلطی سرزد ہو جائے جس سے نماز میں نقص پڑ جائے مثلاً سہؤا فرض کی ترتیب بدل جائے یا کوئی واجب جیسے درمیانی قعدہ رہ جائے یا رکعتوں کی تعداد میں شک پڑ جائے تو اس غلطی کے تدارک کے لئے دوز ائد سجدے کرنے ضروری ہیں۔ان کو سجدہ سہو کہتے ہیں۔یعنی بھول چوک کے تدارک کے سجدے، یہ دوسجدہ سہو 63