دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 292 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 292

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وفات مسیح پر 30 آیات قرآنی ذات باری تعالی 1- اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ اللہ ! اُس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ہمیشہ زندہ رہنے والا (اور ) قائم بالذات ہے (سورة ال عمران:3) 2 كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ وَيَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ ہر چیز جو اس پر ہے فانی ہے۔مگر تیرے رب کا جاہ و حشم باقی رہے گا جو صاحب جلال واکرام ہے (سورة الرحمن: 28۔27) 3 اللهُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ ضُعْفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ ط ضُعْفٍ قُوَّةً ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ قُوَّةٍ ضُعْفًا وَ شَيْبَةً اللہ وہ ہے جس نے تمہیں ایک ضعف ( کی حالت) سے پیدا کیا۔پھر ضعف کے بعد قوت بنائی۔پھر قوت کے بعد ضعف اور بڑھاپا بنا دیئے (سورة الروم : 55) 292