دعائیہ سیٹ — Page 268
پینچ ارکان اسلام اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو اپنی عبادت کا حکم دیا ہے، یہ عبادت پانچ حصوں میں منقسم ہے، جنہیں پنج ارکان اسلام کہتے ہیں۔یعنی اسلام کے ایسے ستون جن پر اسلام کی عمارت استوار ہے۔ارکان اسلام میں سے پہلا رکن کلمہ ہے یعنی یہ اعتراف کرنا اور گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی کے رسول ہیں۔وہی اللہ تعالیٰ کا پیغام لائے ہیں اور اسلام کے سارے احکام انہوں نے ہی آکر بتائے ہیں۔ان ارکان میں سے دوسرا رکن نماز پڑھنا، تیسرا زکوۃ دینا ، چوتھا رمضان کے روزے رکھنا اور پانچواں خانہ کعبہ کی زیارت کے لئے مکہ جانا یعنی حج کرنا ہے۔اسلام کے ان پانچوں ارکان کی تفصیل آنحضرت سائینی ایتم کی اس حدیث سے واضح ہے۔عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ : بُنِي الْإِسْلَامُ عَلَى خَمْسٍ شَهَادَةِ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، وَإِقَامِ الصَّلوة وإيتاء الزكوة، وعَجَ الْبَيْتِ، وصَوْمِ رَمَضَانَ (بخاری کتاب الایمان) حضرت ابن عمر بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت معالی یہ تم نے فرمایا۔اسلام کی بنیاد پانچ باتوں پر ہے۔اول یہ گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اورمحمد سلیم اللہ کے رسول ہیں۔دوسرے نماز قائم کرنا، تیسرے زکوۃ دینا، چوتھے بیت اللہ کا حج کرنا، پانچویں روزے رکھنا۔268