دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 241 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 241

کے قبول ہونے کا طریق یہ ہے کہ وہ بھی میری باتیں قبول کرے۔وہ میرے احکام کو مانے پھر اسے جو تکلیفیں اور مصیبتیں پیش آئیں گی ان کو میں دور کروں گا۔گو یا خدا تعالیٰ ایک عہد کرتا ہے کہ تم میری باتیں مانو۔میں تمہاری مانوں گا تو دعا قبول ہونے کا پہلا گر خدا تعالیٰ نے اس آیت میں ہی بتا دیا ہے۔دوسرا طریق دعا دوسرا اگر بھی اسی آیت میں ہے اور وہ یہ کہ فرمایا وَلْيُؤْمِنُوابی اگر میرے بندے دعا قبول کروانا چاہتے ہیں تو اس کا دوسرا طریق یہ ہے کہ مجھ پر ایمان بھی لائیں۔بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ یہ زائد الفاظ ہیں کیونکہ جو شخص اللہ تعالیٰ کی تمام باتیں مانے گا ضرور ہے کہ وہ ایمان بھی لائے گا اور جو ایمان نہیں لائے گا وہ مانے گا بھی نہیں مثلاً جو نماز پڑھے گا۔روزے رکھے گا۔زکوۃ دے گا۔حج کرے گا۔وہ یونہی نہیں کریگا اور نہ ہی رسمی طور پر۔کیونکہ رسمی طور پر کرنے کی خدا تعالیٰ نے پہلے ہی نفی فرما دی ہے کیونکہ پہلے یہ نہیں فرمایا کہ اگر تم شریعت کے حکموں پر عمل کرو گے تو میں تمہاری دعا قبول کروں گا بلکہ لفظ ہی ایسا رکھا ہے جو شریعت پر عمل کرنا بھی ظاہر کر دیتا ہے اور رسم کے طور پر عمل کرنے کا رد بھی کر دیتا ہے یعنی استجابت۔اس کے معنے ہیں کہ ایک طرف سے آواز آئے اور دوسرا اس کو قبول کر کے اس پر عمل کرے۔نہ یہ کہ کسی کے اپنے نفس میں رحم اور سخاوت ہے تو وہ بھی اس کا مصداق ہو سکے اور نہ ہی رسمی یا عادت کے طور پر کوئی کام کرنا اس میں داخل ہو سکتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ جو میری آواز سنے 241