دعائیہ سیٹ

by Other Authors

Page 184 of 312

دعائیہ سیٹ — Page 184

بسم الله الرحمن الرحيم نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيم میرے زخموں پر لگا مرہم کہ میں رنجور ہوں میری فریادوں کوسن میں ہو گیا زارو نزار (در ثمین) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعاؤں پر بہت زور دیا ہے اور اپنی کتب میں بکثرت دعا کا فلسفہ، ضرورت، ماہیت اور قبولیت اور شرائط اور آداب وغیرہ بیان فرمائے ہیں۔اس سلسلہ میں آپ کی کتاب ”برکات الدعا‘ خاص اس موضوع پر ہے۔آپ کو بطور خاص دعا کا نشان دیا گیا اور دعا کے ذریعے آپ نے دنیا کے اس دور میں ایک زبر دست انقلاب پیدا کیا۔آپ کی دعا کے بارہ میں تمام تحریرات کو یکجا تو نہیں کیا جاسکتا، تاہم بعض اہم امور اور دعا ئیں اقتباسات کی شکل میں اور حضرت اقدس کی بعض پر اثر دعا ئیں تذکرہ میں سے پیش ہیں۔زندگی کا مقصد اعلیٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی کیفیت بیان کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں: یہ عاجزا اپنی زندگی کا مقصد اعلیٰ یہی سمجھتا ہے کہ اپنے لئے اور اپنے عزیزوں اور دوستوں کے لئے ایسی دعائیں کرنے کا وقت پاتا رہے کہ جو رب العرش تک پہنچ جائیں اور دل تو ہمیشہ تڑپتا ہے کہ ایسا وقت ہمیشہ میسر آجایا کرے مگر یہ بات اپنے اختیار میں نہیں۔“ مکتوبات احمد جلد اول مکتوب نمبر 15 ) 184