دعائیہ سیٹ — Page 176
قيمَا تُحِبُّ اللَّهُمَّ مَازَ وَيْتَ عَنِي مِنَا أُحِبُّ اے اللہ تعالیٰ جو تو نے علیحدہ کی مجھ سے میری محبت کی چیز فَاجْعَلْهُ فَرَاغَالِي قِمَا تُحِبُّ پس اس کو میرے لئے خاطر جمعی کا سبب بنا دے (جامع ترمذی کتاب الدعوات باب ما جاء في عقد التسبيح بالید۔باب منه 3491۔74) عمدہ چیز مانگنے کی دعا اللهُمَّ اجْعَلْ سَرِيرَتي خَيْرًا مِنْ عَلَانِيَتِي اے اللہ تعالیٰ میرا باطن میرے ظاہر سے اچھا بنا دے وَاجْعَلْ عَلَانِيَتِي صَالِحَةً اور میرا ظاہر نیک بنادے اللهُمَّ إِنِّي أَسْتَلُكَ مِنْ صَالِحٍ مَا تُؤْتِي اے اللہ تعالیٰ میں مانگتا ہوں تجھ سے عمدہ چیز جو تو دیتا ہے النَّاسَ مِنَ الْمَالِ وَالْأَهْلِ وَالْوَلَدِ غَيْرِ الضَّالِ وَالْمُضِلِ لوگوں کو مال سے اور اہل اور اولاد سے نہ گمراہ ہونے والا ہو اور نہ گمراہ کرنے والا (جامع ترمذی كتاب الدعوات باب فى دعا یوم عرفه باب 3586۔124) 176